وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے ثقافتی میلے میں پاکستانی فن کاروں سمیت 150 سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ فن کار شریک ہوں گے