کیا فٹ بال ورلڈ کپ ہر دو سال بعد ہو سکتا ہے؟

اس وقت فیفا ایک ایسی تجویز پر غور کر رہا ہے جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بجائے دو سال بعد منعقد کیا جا سکتا ہے۔

یوں تو فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ یعنی فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ہر چار سال بعد ہوتا ہے اور پوری دنیا کے فٹ بال شائقین چار سال تک اس ٹورنامنٹ کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

 تاہم اس وقت فیفا ایک ایسی تجویز پر غور کر رہا ہے جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بجائے دو سال بعد منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ایسا کیوں ہو سکتا ہے؟

فیفا کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ ہر دو سال بعد کرانے کی صورت میں فیفا کو ہونے والی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس کے باعث فٹ بال کی دنیا میں عدم مساوات میں کمی ہو گی اور حاصل ہونے والی آمدن سے دنیا بھر کے ممالک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے۔

ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

لیکن فیفا کی اس تجویز پر غور کے باوجود کئی فٹ بال ایسوسی ایشنز اور کھلاڑی اس تجویز کے حق میں دکھائی نہیں دیتے۔

اس تجویز کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ فٹ بال کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے توقع یہی کی جا رہی کہ اگلے سال کے اوائل تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے آ سکے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال