پارٹی کی پولیٹیکل اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے صوبے میں سیاسی تناؤ اور احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سب سے زیادہ آبادی کے صوبے پنجاب اور دیگر صوبوں سے مختلف وجوہات کے باعث قافلے روانہ نہیں ہوسکے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے پہلے 27ستمبر پھر چار اکتوبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔