این سی سی آئی اے کے اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’شاہد میتلا کی گرفتاری کوئٹہ میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر درج ایک مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔‘
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے چند روز قبل گولڈ مائننگ کے تمام لیز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ لیز ہولڈرز اور ٹھیکے داروں کو سات دن میں بھاری مشینری نکالنے کا کہا گیا۔