انڈیا کے خلاف گذشتہ سال ’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج نے ہفتے کو قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘