پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ان افراد کو روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے گوادر بلایا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو ایک بنگلے میں قید کرکے ان کے اہلِ خانہ سے مزید رقم منگوانے کے لیے دباؤ ڈالا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے عزم ظاہر کیا کہ طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو دفاعی تعاون سے آگے بڑھاتے ہوئے وسیع تر اقتصادی تعاون تک وسعت دی جائے گی۔