حکومت طلبہ کو لیپ ٹاپس دے تو رہی ہے لیکن وہ ان پر کیا کر سکتے ہیں؟ کیا وہ ان پر صرف اسائنمنٹس بنائیں؟ یا فری لانسنگ کریں؟ یا کسی دوسرے ملک جانے کا طریقہ ڈھونڈیں گے؟
طلبہ تنظیم نے یونیورسٹی کے تعلیمی انتظامی ڈھانچے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین میں سے دو ڈینز کے دفاتر، یعنی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز، تاحال خالی ہیں۔