حافظ عبداللہ نے قطر میں ہونے والے مقابلے میں حفظ القرآن میں پہلی اور حسن قرآت میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
’ایچ ون ٹیچ ون‘ فاؤنڈیشن کے تحت شروع کیے گئے سکول کی ڈائریکٹر شمائلہ سیماب کے مطابق سکول کے بانی منان لیاقت نے آج سے چھ سات سال پہلے ایک بچے کو کچرہ کنڈی سے اخباری تراشے پر لکھی تحریر پڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا تو ایسے بچوں کو پڑھانے کی ٹھانی۔