جیسے جیسے کسانوں کے کھیت ہرے بھرے ہو جاتے ہیں اور فصل جب تھوڑی بڑی ہوتی ہے تو باسی اس وقت گروپ کی شکل میں ایک مخصوص گیت گاتے ہیں جسے وہاں کے لوگ ’ہمرچو‘ کہتے ہیں۔
کویتا بتاتی ہیں کہ اس ڈانس کی باقاعدہ کوئی کلاس نہیں ہوتی، بس بیٹی اپنی ماں سے ہی سیکھتی ہے، وہ جیسے ماں کو ڈانس کرتے دیکھتی ہے ویسے ہی خود بھی ناچنے لگتی ہے اور لڑکے اپنے باپ کو گاتے اور ناچتے دیکھتے ہیں تو ڈانس کرنے لگتے ہیں۔