سابق ڈپٹی چیف اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد کے مطابق ان کی جب گروپ کیپٹن شاہ خان سے ملاقات ہوئی تھی تو جنگ آزادی کی تفصیل بتاتے ہوئے شاہ خان نے آخوند محمد موسیٰ کا نام کئی بار لیا اور ان کی خدمات کی زبردست تعریف کی تھی۔
پسماندہ اور دورافتادہ دیہات اور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ان باہمت افراد نے نہ صرف اپنا نام روشن کیا ہے بلکہ دنیا بھر میں اپنے ملک کے لیے بھی خوب عزت کمائی۔