اس حکم نامے پر عمل درآمد شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف سے شروع ہوا اور توقع ہے کہ دیگر شہروں میں بھی اس پر عمل درآمد ہونے والا ہے۔
طالبان کے تمام اداروں کے عہدیداروں کو بھیجے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ربن کاٹنا اور قالینوں پر جوتے پہن کر چلنا 'غیر مسلموں' کی روایات ہیں۔