یمنیٰ زیدی بین الاقوامی سپر ہیرو سیریز میں نظر آئیں گی

پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد یمنیٰ زیدی اپنے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ ’کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی فلمساز اجمل ظہیر احمد کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سیریز میں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنیٰ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں (انسٹاگرام اکاؤنٹ یمنیٰ زیدی)

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو سیریز ’کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ میں نظر آئیں گی۔

پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد یمنیٰ زیدی اپنے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ ’کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو ایک عربی سپر ہیرو اور ان کے دوست کے حوالے سے ایک ویب سیریز ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کا ٹریلر شیئر کیا۔ 

امریکی فلمساز اجمل ظہیر احمد کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سیریز میں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنیٰ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹائٹل کا پہلا ٹریلر منگل کو جاری ہوا جس میں ایک عربی سپر ہیرو ’دا نائٹ سٹالین‘ اور ان کے دوست کو ’تارکین وطن کے لیے ہیرو‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دیسی ماں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ شیطانی قوتوں سے لڑتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پروجیکٹ بنانے والوں کا کہنا ہے ’کریسٹار‘ اینڈ ’نائٹ سٹالین‘ دو سپر ہیروز ہیں جنہیں برائی سے لڑتے ہوئے کرفیو، تارکین وطن کی اقدار اور ارینج میرج جیسے مسائل سے نمٹنا پڑتا ہے۔

اگرچہ ٹریلر میں یمنیٰ زیدی کے کردار کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوتا تاہم وہ اس کہانی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ایکسوڈس پیکچرز کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ نجم سید اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے بھی ’کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ کا ٹریلر شیئر کیا۔ 

یمنیٰ کے پاکستان ساتھی اداکار اور مداح بھی ان کی کاسٹنگ پر خوش ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی