ہرکولیس ٹو: مشترکہ فوجی مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت

سعودی شاہی افواج نے مصر، متحدہ عرب امارات، یونان اور قبرص کے یونٹوں کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی مشقوں میں شمولیت اختیار کی۔

اردن، امریکہ، جمہوریہ کانگو اور بحرین مبصرین کی حیثیت سے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں(تصویر: ترجمان افواج مصر، ٹوئٹر)

سعودی عرب نے اتوار کو مصر کے محمد نجیب عسکری اڈے پر شروع ہونے والی ’ہرکولیس-ٹو‘ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی شاہی افواج نے مصر، متحدہ عرب امارات، یونان اور قبرص کے یونٹوں کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی مشقوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مصری مسلح افواج کے ایک بیان کے مطابق اردن، امریکہ، جمہوریہ کانگو اور بحرین مبصرین کی حیثیت سے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل عبد الحافظ غريب نے کہا کہ تربیت کے پہلے مرحلے میں خیالات کو یکجا کرنے کے لیے شریک یونٹوں کے انضمام اور واقفیت کے طریقہ کار، تربیت میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائش کے علاوہ سائبر سکیورٹی اور بین الاقوامی انسانی قوانین پر لیکچر شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کرنل عبدالحافظ غريب نے ایک بیان میں کہا ’یہ تربیت مصر اور دیگر ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کا تسلسل ہے جس کا مقصد مشترکہ کارروائی کو فروغ دینا اور ہائی ٹیک ہتھیاروں کے استعمال میں علم کا تبادلہ کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقیں شمالی فوجی زون میں محمد نجیب فوجی اڈے اور دیگر تربیتی علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا بحرینی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن حسن النیومی نے منامہ میں سعودی عرب کی مسلح افواج کی تعمیراتی منصوبہ بندی اور بجٹنگ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل عادل عواد العتیبی کا استقبال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا