بی ایم ڈبلیو کی رنگ بدلنے والی گاڑی

بی ایم ڈبلیو نے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں رنگ بدلنے والی کار آئی ویژن ڈی کا پروٹو ٹائپ پیش کیا ہے۔

آئی ویژن ڈی کو چار جنوری، 2022 کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں ایک تقریب میں پیش کیا گیا (اے ایف پی)

بی ایم ڈبلیو نے بدھ کو رنگ بدلنے والی ایک کار کا پروٹو ٹائپ پیش کیا ہے۔

اس گاڑی میں ونڈ شیلڈ کے اندر ڈرائیونگ ڈیٹا کو پیش کرنے جیسی ڈیجیٹل خصوصیات شامل ہیں۔

آئی ویژن ڈی نامی اس کار کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں ایک تقریب میں پیش کیا گیا جس میں ’ٹرمینیٹر‘ اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے بھی شرکت کی۔

بی ایم ڈبلیو نے پچھلے سال اسی شو میں ایک ایسی کار کی نقاب کشائی کی تھی جو رنگت بدل سکتی ہے لیکن صرف سفید سے سیاہ اور سرمئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اس بار پیش کی گئی نئی کار کی باڈی قوس قزح کے رنگ، ایک ٹھوس رنگت یا دھاریوں یا چیکس میں روپ دھار سکتی ہے۔

BMW i Vision Dee فی الحال صرف ایک خیال ہے لیکن قیاس ہے کہ یہ لگژری مینوفیکچرر کی جانب سے مستقبل کی کاروں کے ڈیزائن کو تشکیل دے گا۔

مثال کے طور پر ونڈ شیلڈ پر رفتار یا سمت کا بطور آگمینٹڈ رئیلیٹی ظاہر ہونا 2025 تک ایک آپشن کے طور پر پیش کر دیا جائے گا۔

شوارزنیگر نے اس تمام نئی ٹیکنالوجی سے بھرے ایک پروٹو ٹائپ کا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا پریشان تھا کیونکہ میری زیادہ تر فلموں میں مشین ہی دشمن تھی اب وہ اتحادی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی