تاج پوشی اور شاہی خاندان کا فیشن

شاہ چارلس کی رسمِ تاج پوشی جہاں ایک روایتی رسم تھی، وہیں دنیا بھر کی نگاہیں شاہی خاندان کے افراد کے فیشن پر بھی مرکوز تھیں۔

چھ مئی 2023 کو ہونے والی تقریب کا مرکزِ نگاہ ملکہ کمیلا اور شاہ چارلس تھے (اے ایف پی)

شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب ہر لحاظ سے منفرد تھی جس میں خوبصورت لباس شاندار تیاری قیمتی بیگز سونے کے زیورات، روبز بروچ، ہیٹس، جوتے اور بیلٹ بینڈز پہنے گئے۔

یہ تقریب ہر لحاظ سے فیشن کی عکاس تھی۔ اس تقریب میں نہ صرف ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس بلکہ برطانوی شاہی خاندان کے دیگر ارکان پر بھی سبھی کی نظریں مرکوز تھیں۔ تاج پوشی کی تقریب پرانی روایات کے ساتھ جدید دور کے تقاضوں پر مبنی تھی۔

بادشاہ چارلس سوم

بادشاہ چارلس بکنگھم پیلیس سے ویسٹ منسٹر ایبی آئے تو وہ سونے سے مزین بگھی پر سوار تھے۔ وہاں ان کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا۔ یہ ایک قدیمی تاج ہے جس کو آخری بار بادشاہ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی میں 1953 میں پہنا تھا۔

یہ تاج صرف تاج پوشی کے موقعوں پر نظر آتا ہے اس کے بعد یہ جیولز ٹاور میں رکھ دیا جاتا ہے۔

یہ تاج سولہویں صدی میں بنا اور چھ حکمرانوں کو پہننا نصیب ہوا۔ اس کے ساتھ بادشاہ کو ایمپیولا جو کہ سونے کی شکل میں ایک پرندے کا مجسمہ ہے اور ساتھ ایک سونے کا بنا ہوا چمچ بھی دیا گیا۔ تاج پوشی میں بادشاہ چارلس کو سونے کا گلوب دیا گیا جس پر صلیب بنی ہوئی ہے اس کے ساتھ سونے کی چھڑی جس پر بھی صلیب بنی ہوئ ہے اور قیمتی ہیرے موتی لگے ہوئے پیش کی گئی۔ ایک اورعصا جس پر فاختہ بنی ہوئی ہے وہ بھی بادشاہ کو دیا گیا۔

اٹھارویں صدی کی بنی ہوئی ویڈنگ رنگ آف انگلینڈ بھی بادشاہ کو پہنائی گئی جن میں لعل اور نیلم ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

اگر ہم ان کے لباس کی بات کریں تو روب آف سٹیٹ کے ساتھ انہوں نے وہ گاون پہن رکھا تھا جو بادشاہ جارج نے اپنی تاج پوشی میں پہنا تھا۔ بادشاہ کو تاریخی تلوار اور سونے کا کڑا بھی دیا گیا۔ بعد میں کنگ چارلس نے تاج تبدیل کر لیا اور جب وہ محل کی بالکونی میں آئے امپیریل سٹیٹ کراؤن پہن رکھا تھا۔

ملکہ کمیلا

کوین کنسورٹ کمیلا نے ملکہ میری کا تاج پہنا، تاہم اس میں کوہ نور نہیں جڑا ہوا تھا تاکہ تقریب کو متنازع ہونے بچایا جا سکے۔ کوہ نور پر ہندوستان پاکستان کے عوام ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس ہیرے کو نو آبادیاتی یادگار کے طور پر لیا جاتا ہے۔

اس کی جگہ ملکہ الزبتھ کے دیگر ہیرے تاج پر جڑے گئے۔ ملکہ کمیلا نے لاہوری ڈائمنڈ نیکلیس گلے میں پہنا جس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ اس کورنیشن نیکلیس میں 26 ڈائمنڈ لگے ہوئے ہیں یہ 18ویں صدی میں تیار ہوا تھا۔ اس میں لگا سب سے بڑا ڈائمنڈ 22.48 کیرٹ ہے جو لاہور ڈائمنڈ کہلاتا ہے، اس لیے اس کو کاورنیشن نیکلس کے علاوہ لاہور نیکلس بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ہیرا پنجاب کے خزانے سے ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا تھا اور یہ ان کا اور ملکہ الزبتھ دونوں کا پسندیدہ رہا۔

ملکہ کمیلا کو تاج پوشی کے لیے لباس اولڈفلیڈ نے تیار کر کے دیا۔ ان کے جوتے ایلوٹ زیڈ نے بنائے۔ ان کے گاؤن پر جو پالتو کتے بنائے گئے تھے وہ ان کے ریسیکو کردہ کتے بلیو بل اور بیتھ ہیں۔ ان کے لباس پر پھول ڈیفوٹلز شمروک بنے ہوئے تھے جو برطانیہ کی چار قومیتوں کا عکاس ہے۔

ویلز فیملی

تقریب کی مرکز نگاہ پرنسز ویلز رہی۔ شہزادی کیتھرین نے الیگزینڈر میکوین کا لباس پہنا اور اپنی ساس شہزادی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے سی پرل بندے کانوں میں پہنے۔

اپنے لباس کے اوپر انہوں نے ویلش گارڈز کا گاؤن پہنا۔ شہزادی کیٹ نے اس بار تاج کے بجائے ہیڈ پیس پہنا جو کہ مینلر جیس کولیٹ اور الیگزنڈر میکوین نے بنایا تھا۔ یہ بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا۔ اس پر سلور پتے جیسا ڈیزائن تھا اس میں سلور کرسٹل لگے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جارج فسٹون ڈائمنڈ نیکلس بھی پہنا۔

ان کی بیٹی شہزادی شارلٹ نے بھی الیگزینڈرمیک کوین کا بنا لباس پہنا اور جوتے ان کے لیے میری جین نے بنائے۔ ان کا ہیڈ پیس بھی اپنی والدہ پرنسز آف ویلز جیسا تھا۔

ننھی شہزادی نے ایوری سلک کریپ ڈریس پہنا جس پر پھول ٹسلز کڑھے ہوئے تھے۔

پرنس آف ویلز ولیمز نے ویلش گارڈز کا یونیفارم پہنا۔ یہ ہینزورتھ سکارلٹ وول ڈوسکن نے تیار کیا تھا۔ چھوٹے شہزادے پرنس جارج پیچ آف آنر تھے۔ ان کا لباس کنگ ایڈورڈ کی تاج پوشی کی طرز پر بنایا گیا۔

شہزادہ جارج نے ویلویٹ ٹیونک، سلک ویسٹ کوٹ، بلیک وول ٹراؤزر اور بوٹس پہن رکھے تھے۔ کمسن شہزادہ لوئس اپنی شرارتوں کی وجہ سے مرکز نگاہ تھے اور اپنی والدہ اور بہن کے منع کرنے باوجود شرارتیں کر کے پروٹوکول توڑتے رہے۔ انہوں نے نیوی بلیو ٹوینک بلیک پینٹس کے ساتھ پہن رکھا تھا۔

شہزادی این

تاج پوشی میں شہزادہ چارلس کی بہن اور ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی این نے ملٹری یونیفارم پہنا۔ ان کے پاس اعزازی کرنل کا عہدہ ہے۔ وہ گارڈ آف آنر کا بھی حصہ تھیں۔

شہزادہ ہیری

وہ اس تقریب میں اکیلے آئے تھے ان کی بیگم میگن مارکل اور بچے ساتھ نہیں تھے۔ ان کو تیسری صف میں جگہ دی گئی۔ وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ملٹری والا روایتی لباس پہنا۔

ڈچس سوفی اور لیڈی لوئیس ونزر

ڈچزز صوفی نے وائٹ گاؤن پہن رکھا تھا اور ساتھ شاہی بلیو روب ان کی بیٹی لیڈی لوئس نے فلورل بلیو ڈریس زیب تن کیا اور ساتھ بلیو ہی ہیٹ پہن رکھی تھی۔ یہ لباس سوزنا لنڈن نے تیار کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ