ماحولیاتی خلاف ورزیاں: فٹ بال سٹار نیمار پر 33 لاکھ ڈالر جرمانہ

فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے اس کھلاڑی کی حویلی برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے تقریبا 130 کلومیٹر دور ایک سیاحتی علاقے منگاراتیبا میں واقع ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلنے والے نیمار موناکو کے خلاف 11 فروری، 2023 کو ہونے والے میچ کے دوران (اے ایف پی)

برازیل کے ایک پراسیکیوٹر نے فٹ بال سٹار نیمار پر ریو ڈی جنیرو کے مضافات میں واقع اپنی حویلی کے اندر ماحولیاتی لائسنس کے بغیر جھیل بنانے پر ایک کروڑ 60 لاکھ رئیلز (33 لاکھ امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

کونسل سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مانگاراتیبا میں ٹاؤن کونسل نے نیمار کی ’حویلی میں مصنوعی جھیل کی بنانے پر ماحولیاتی خلاف ورزیوں‘ پر چار جرمانے عائد کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ رئیلز کا جرمانہ کیا گیا جو کہ منگاراتیبا میں پراسیکیوٹر دفتر کی طرف سے مقرر کردہ رقم ہے۔

فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے اس کھلاڑی کی حویلی برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے تقریبا 130 کلومیٹر دور ایک سیاحتی علاقے منگاراتیبا میں واقع ہے۔

حکام کی جانب سے پتا لگائی گئی ’درجنوں خلاف ورزیوں‘ میں ’اجازت کے بغیر ماحولیاتی کنٹرول کے مقصد سے کام کرنا‘، ’بغیر اجازت دریا کے پانی کا رخ موڑنا‘، اور بلا اجازت زمین کھودنا اور پودے کاٹنا‘ شامل ہیں۔

نیمار کے پاس جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 20 دن کا وقت ہے۔

22 جون کو سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر شکایات کے بعد حکام کو اس جائیداد کی حدود میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا پتا چلا جہاں مزدور ایک مصنوعی جھیل اور ساحل تعمیر کر رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور تمام سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا لیکن برازیل کے میڈیا نے خبر دی کہ نیمار نے وہاں پارٹی کی اور جھیل میں نہائے۔

برازیل میں نیمار کے پریس آفس نے اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

31 سالہ نیمار اس وقت اپنے دائیں ٹخنے کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو انہوں نے مارچ میں دوحہ میں کروائی تھی۔

اس کھلاڑی نے فروری کے بعد سے نہیں کھیلا اور ان کے پی ایس جی میں رہنے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

نیمار نے منگراتیبا حویلی 2016 میں خریدی تھی۔ برازیل کے میڈیا کے مطابق اس کا رقبہ 10 ہزار مربع میٹر (107 ہزار مربع فٹ) ہے اور اس میں ہیلی کاپٹر اترنے کی جگہ، سپا اور جم شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال