’اکٹھے دیکھ کر اچھا لگا‘: شاہد آفریدی کی سنیل شیٹھی سے ملاقات

شاہد آفریدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی ہے، جس میں وہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی سے مصافحہ کر رہے ہیں اور اپنی بیٹیوں سے بھی ان کا تعارف کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنیل شیٹھی کو بھی خوشگوار انداز میں شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے (شاہد آفریدی انسٹاگرام اکاؤنٹ)

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں کی انڈین اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس کے لیے صارفین پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی جنہیں بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی، جس میں وہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی سے مصافحہ کر رہے ہیں اور اپنی بیٹیوں سے بھی ان کا تعارف کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنیل شیٹھی کو بھی خوشگوار انداز میں شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی انڈین اداکار کو کہتے ہیں ’آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے۔‘

اس کے بعد شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کا تعارف سنیل شیٹھی سے کرواتے ہیں اور اپنی بیٹی سے کہتے ہیں: ’السلام علیکم کہیں۔‘

سنیل شیٹھی بھی خوشگوار مسکراہٹ کے ساتھ شاہد آفریدی کی بیٹیوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

جنت خان نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’دونوں کو اکٹھے دیکھ کر اچھا لگا۔‘

انسٹا صارف عبداللہ باسط کا کہنا تھا: ’میرے پسندیدہ افراد ایک فریم میں۔ دونوں ہیروز ہی میرے پسندیدہ ہیں۔ انہیں اکٹھے دیکھ کر اچھا لگا۔‘

 ایک اور صارف نے دونوں ہیروز کی ملاقات کے حوالے سے لکھا: ’پرامن گفتگو۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل