نیوزی لینڈ: پاکستان ویمنز ٹیم کو پریکٹس میچ میں شکست

منگل کو کھیلے گئے پہلے پریکٹس ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ندا ڈار، نشرہ سندھو اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ الیون ویمنز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں28  رنز سے شکست دے دی۔

یہ اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم کا دوسرا پریکٹس میچ تھا۔

منگل کو کھیلے گئے پہلے پریکٹس ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

برٹ سٹکلف اوول لنکن میں جمعرات کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔

جی ای پلیمر نے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ او این گین نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

ندا ڈار، نشرہ سندھو اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا پائی۔ منیبہ صدیقی نے چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ نجیہہ علوی 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

این ایچ پٹیل اور کے اے نائٹ نےدو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں نے سپر اوور بھی کھیلا پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے دس دس رنز سکور کیے جس کے بعد دوسرا سپر اوور کھیلا گیا نیوزی لینڈ الیون ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو رنز بنائے ۔ پاکستان ویمنز ٹیم بھی نو رنز بنا پائی اور یہ سپر اوور بھی برابر ہوگیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز تین دسمبر سے ہوگا۔

سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کا سترہ رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) اور نشرہ سندھو۔ نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

شیڈول

3 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن ۔ (دوپہر ایک بجے مقامی وقت)۔

5 دسمبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈنیڈن۔ (دوپہر ایک بجے مقامی وقت)

9 دسمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔(دوپہر ایک بجے مقامی وقت)

12 دسمبر ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔ (گیارہ بجے صبح مقامی وقت)

15 دسمبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔ (دوپہر دو بجے مقامی وقت)

18 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔(دوپہر دو بجے مقامی وقت)

ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ