پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 19 مئی، ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی، جو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کپ 13 میچوں پر مشتمل ہوگا، جو دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ چار ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلیں گی، جبکہ تین ٹیمیں ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس کا فائنل چار جون کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں شریک سٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔ بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ہوں گی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
اسی طرح چیلنجرز کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی کپتان میں میدان میں اترے گی۔
ان چار ٹیموں کے درمیان چھ ٹی ٹوئنٹی میچ 19 سے 21 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور سٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں 50 اوورز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تانیہ کو امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے میں آئیں گے۔
پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں
بلاسٹرز: منیبہ علی ( کپتان ) علینہ شاہ ، انعم امین ، اسما امین، عائشہ بلال، عائشہ جاوید، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فجر نوید، ارم جاوید، کائنات امتیاز، صبا نذیر، صائقہ ریاض، زیب النسا، زونیرا شاہ۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چیلنجرز: سعدیہ اقبال ( کپتان )، آئمہ سلیم، امبر کائنات، عریشہ نور، فریحہ محمود، فاطمہ زہرہ، حورینہ سجاد،جویریہ خان، جویریہ رؤف، کائنات حفیظ، ماہم طارق، معصومہ زہرہ، نورین یعقوب، صائمہ ملک اور وردا یوسف۔
ڈائنامائٹس: سدرہ امین ( کپتان ) ،عالیہ ریاض، بسمہ معروف، فاطمہ شاہد، غلام مصطفی، ہمنہ بلال ،خدیجہ چشتی، لائبہ ناصر، ماہم منظور، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،سدرہ نواز، وحیدہ اختر اور ُیسری عامر۔
سٹرائیکرز: فاطمہ ثنا ( کپتان )، انوشہ ناصر، دعا ماجد، ایمن فاطمہ،فاطمہ خان ، گل فیروزہ، گل رخ ، لبنی بہرام، نجیہا علوی، نتالیہ پرویز، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ ، توبا حسن، ام ہانی۔
ٹورنامنٹ کا شیڈول
پہلا مرحلہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ
19مئی: ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز، سٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
چیلنجرز بمقابلہ سٹرائیکرز، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔
20 مئی: ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز،سٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
بلاسٹرز بمقابلہ سٹرائیکرز ،اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔
21مئی: ڈائنامائٹس بمقابلہاسٹرائیکرز،سٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔
دوسرا مرحلہ ( 50 اوورز فارمیٹ )
23مئی: بلاسٹرز بمقابلہ ڈائنامائٹس
25مئی: بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز
27مئی: ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز
29مئی: ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز
31مئی: چیلنجرز بمقابلہ بلاسٹرز
دوجون: چیلنجرز بمقابلہ ڈائنامائٹس
چار جون : فائنل