ایتھلیٹکس چیمیئن شپ: 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل بحرین کی سلوہ کا

21 سالہ نائیجرین نژاد سلوہ 48 اعشاریہ 14 سیکنڈز میں 400 میٹر کی دوڑ مکمل کر کے اتنے کم وقت میں اتنا فاصلہ طے کرنے والی دنیا کی تیسری ایتھلیٹ بن گئیں۔

 بحرین سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ نائیجرین نژاد سلوہ عید نصر  نے بہاماس کی ملر- ایبو کو شکست دی(اے ایف پی)

بحرین سے تعلق رکھنے والی سلوہ عید نصر نے جمعرات کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2019 کے مقابلوں میں 400 میٹرز کی دوڑ کا فاصلہ 48 اعشاریہ 14 سیکنڈز میں طے کرکے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ وہ یہ فاصلہ اتنے کم وقت میں طے کرنے والی دنیا کی تیسری ایتھلیٹ ہیں۔

21 سالہ نائیجرین نژاد سلوہ نے بہاماس کی ملر- ایبو کو شکست دی، جنہوں نے یہ فاصلہ 48 اعشاریہ 37 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ جمائیکا سے تعلق رکھنے والی شریکا جیکسن 49 اعشاریہ 47 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلوہ عید نے 2017 کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیترینا جونسن تھومپسن نے بیلجیئم کی نیفیساٹو تھیام کو ہیپٹاتھلون سونے کے تمغے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دوسرے روز کے کھیل میں نیفیساٹو تھیام کی ایک لانگ جمپ اور جاویلن کی خراب پرفارمنس نے ہیپٹاتھلون کا پانسہ کیترینا جونسن-  تھومپسن کے حق میں پلٹ دیا۔

اس سے قبل ڈینا اشر سمتھ بھی بدھ کو ہونے والی 200 میٹر دوڑ میں برطانیہ کے لیے سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔

26 سالہ کیترینا نے لانگ جمپ  کے مقابلے میں 6.77 میٹر طویل چھلانگ لگا کر 216 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ انہوں نے  مجموعی طور پر 6981 پوائنٹس حاصل کیے اور اس طرح جیسیکا اینس ہل کا سابقہ قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

نیفیساٹو تھیام ورلڈ، یورپیئن اور اولمپک ٹائٹل جیت کر گذشتہ تین سال سے ناقابلِ شکست رہی تھیں، لیکن اس مرتبہ وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکیں اور 6677 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ آسٹریا کی ویرینا پرینر تیسرے نمبر پر رہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل