سعودی عرب کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سکول بند کر دیے ہیں جبکہ سیلاب سے سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں اور نظام زندگی شدید متاثر ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی صوبہ القصیم شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں سڑکوں پر جزوی طور پر ڈوبی ہوئی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
القصیم کے علاقے بریدہ کے ایک شہری نے اے ایف پی کو بتایا: ’کل دوپہر سے لے کر آدھی رات سات گھنٹے تک مسلسل بارش جاری رہی جس سے ہمارے گھروں کے سامنے 10 سینٹی میٹر سے زیادہ پانی جمع ہو گیا جس سے ہم باہر نہیں نکل سکتے۔ گرج چمک سے پورا علاقہ روشن تھا۔‘
سعودی موسمیاتی ادارے نے القصیم اور خلیج کے مشرقی صوبے، دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر سے متصل مدینہ صوبے سمیت دیگر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔
مشرقی صوبے اور ریاض میں بھی سکول بند کر دیے گئے اور کلاسز کو آن لائن کر دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مدینہ کے محکمہ تعلیم نے کارکنوں کی بجلی اور ایئر کنڈیشنگ یونٹس کی مرمت کرنے اور سکولوں سے کھڑا پانی نکالنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
بدھ کو ریاض کی سڑکوں پر بھی پانی کھڑا تھا لیکن یہاں ٹریفک میں کوئی خاص خلل نہیں پڑا۔
سعودی عرب میں بارشیں اور سیلاب زیادہ عام نہیں خاص طور پر سردیوں میں جہاں بڑے اور زیادہ گنجان آباد شہروں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے مشکلات سامنے آئی ہیں۔
اس طرح کے مسائل بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع جدہ شہر میں بھی پیش آئے ہیں۔
سیلاب سے 2009 میں جدہ شہر میں 123 افراد جان سے گئے جس کے دو سال بعد مزید 10 بارشوں سے ہونے والے واقعات میں مارے گئے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے موسمیات کے ادارے نے بھی خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں کل یعنی جمعرات تیز بارش کا امکان ہے جس کے بعد تمام سرکاری و نجی سکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دولة الإمارات العربية المتحدة تستبق المنخفض الجوي وتعلن ان العمل والدراسه عن بعد لكل الجهات الحكوميه والاتحاديه..
— ﮼يوسف،بوخليفه (@AbuDhabi81) May 1, 2024
اتمنى من الحكومه ان تجبر القطاع الخاص بالعمل عن بعد كذلك .. ارواح الناس اهم من تواجدهم فالمكاتب
الله يحفظ الامارات ومن عليها pic.twitter.com/lGHT8GVuv4
یو اے ای کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام سکول، پارک اور پبلک مقامات بند ہوں گے اور تمام ایونٹ معطل کیے جا رہے ہیں۔‘
سعودی عرب میں رواں ہفتے ہونے والی شدید بارشیں خلیجی ممالک میں اپریل کے وسط میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد برسیں ہیں جس سے عمان میں 21 اور متحدہ عرب امارات میں چار افراد جان سے گئے۔ یہ 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہیں۔
سائنس دانوں نے گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا کہ فوسل ایندھن کے اخراج کی وجہ سے ہونے والی گلوبل وارمنگ ان بارشوں کا سبب ہیں۔