پاکستان، انڈیا کشیدگی: پاکستان سپر لیگ کے میچز کا شیڈول تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا 27واں میچ 8 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر راولپنڈی میں ہونے والا پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ انڈیا کی جانب سے جمعرات کو پاکستان کے متعدد شہروں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھی گرا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پی سی بی نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے  میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

تاہم یہ میچ کب اور کہا کھیلا جائے گا اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ’مناسب وقت پر نظرثانی شدہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کل 26 میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ 27واں میچ جمعرات کی شب پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

پاکستان سپر لیگ میں نو مئی کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ 10 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں جن کا شیڈول بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز کراچی منتقل کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ میں بھی اتوار کو ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان دھرم شالا میں کھیلے جانے والے میچ کو گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ