بوسنیا: انسانی سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ افغانستان اور پاکستان سے آنے والے تارکین وطن کے گروپوں کو لانے والے انسانی سمگلروں کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا۔

نو نومبر کو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر ایک عراقی تارکین وطن پولینڈ میں پناہ کی درخواست کر رہا ہے (اے ایف پی)

پولیس نے منگل کو بتایا کہ بوسنیا میں پناہ گزین کیمپ کے قریب حریف انسانی سمگلر گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پیر کی شام دارالحکومت سرائیوو کے نواحی گاؤں بلازوج کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے کیمپ پر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بوسنیا کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ فائرنگ کا واقعہ افغانستان اور پاکستان سے آنے والے تارکین وطن کے گروپوں کو لانے والے انسانی سمگلروں کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی زندگی خطرے میں ہے۔

مغربی یورپ پہنچنے کے لیے بلقان خطے کا زمینی راستہ اختیار کرنے والے تارکین وطن اکثر انسانی سمگلروں کی مدد سے یورپی یونین کے رکن ہمسایہ ملک کروشیا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2015 اور 2016 میں لاکھوں افراد کے گزرنے کے بعد گذشتہ چند برسوں میں اس راستے سے گزرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

مشرق وسطیٰ افریقہ یا ایشیا سے آنے والے تارکین وطن کو اپنے طویل سفر کے دوران اکثر خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ انسانی سمگلروں کے گروہوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا شکار بنتے ہیں۔ ان گروپس کا اکثر ایک دوسرے پر سبقت کے لیے آپس میں یا حکام کے ساتھ تصادم معمول کی بات ہے۔

ہمسایہ ملک سربیا میں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ایک تارک وطن اس وقت جان سے گیا جب پولیس نے کروشیا کی سرحد کے قریب ایک مبینہ غیر قانونی کیمپ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ