یونس خان مجھ سے بہتر سپن کھیلتے ہیں: انڈین بلے باز پجارا

انڈین بلے باز چتیشور پجارا نے ہم وطن وراٹ کوہلی، روہت شرما، انگلینڈ کے سر السیٹر کُک جیسے ناموں کی بجائے پاکستانی بلے باز یونس خان کو خود سے بہتر سپن بولنگ کھیلنے والا بلے باز قرار دیا ہے۔

انڈین بلے باز پجارا نے یونس خان کو خود سے بہتر سپن کا بلے باز قرار دیا ہے (تصاویر: اے ایف پی)

انڈین مایہ ناز بلے باز چتیشور پجارا نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو خود سے بہتر سپن بولنگ کھیلنے والا بلے باز قرار دیا ہے۔

چتیشور پجارا کو راہل ڈریوڈ کے بعد انڈین کرکٹ میں سب سے عمدہ سپن بولنگ کھیلنے والا بلے باز سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے 13 سالہ کرکٹ کیریئر میں 103 ٹیسٹ میچوں میں 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائے، تاہم سپن بولنگ کے خلاف ان کی اوسط 61.4 رہی جو ان کی مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے ایک پروگرام میں پجارا سے پوچھا گیا کہ وہ صرف ایک ایسے بلے باز کا نام لیں جسے وہ خود سے بہتر سپن کھیلنے والا مانتے ہیں۔

میزبان نے ان کے سامنے کئی نام رکھے، جن میں بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر، انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو، سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، بھارت کے اجنکیا رہانے، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم، پاکستان کے اظہر علی، انگلینڈ کے سر السیٹر کک اور کیوی بلے باز راس ٹیلر شامل تھے، مگر پجارا ان تمام ناموں پر خاموش رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جو روٹ کے نام پر انہوں نے مختصراً کہا ’شاید‘، جس پر میزبان نے جواب دیا: ’شاید کو میں خاموشی ہی سمجھوں گا۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت شرما کے نام پر بھی پجارا نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وراٹ کوہلی، سٹیو سمتھ اور کین ولیمسن کی تکنیک اور بیٹنگ کی تعریف تو کی، مگر انہیں خود سے بہتر سپن کے خلاف بلے باز ماننے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا: ’یہ سپن کو اچھا کھیلتے ہیں، مگر جب بات موازنہ کی آتی ہے تو میرے لیے ان کے مقابلے میں خود کو پیچھے رکھنا مشکل ہے۔‘

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے ذکر پر بھی پجارا خاموش رہے، لیکن جیسے ہی یونس خان کا نام آیا، پجارا نے اعتراف کیا: ’مجھے کہنا پڑے گا کہ یونس خان مجھ سے بہتر سپن کھیلنے والے بلے باز ہیں۔‘

یونس خان نے پاکستان کے لیے 118 ٹیسٹ میچوں میں 213 اننگز کھیلیں، 34 سنچریوں کی مدد سے 52.12 کی اوسط سے 10,099 رنز بنائے۔ سپن بولنگ کے خلاف ان کی اوسط 75 رہی، جو ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پجارا کا یہ بیان نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ