انجری کی وجہ سے نوواک جوکووچ کی میڈرڈ اوپن میں شرکت مشکوک

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے میڈرڈ اوپن کے لیے شاید تیار نہ ہوں۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے 22  جنوری 2026 کو میلبورن میں ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پانچویں دن اٹلی کے فرانچیسکو ماسٹریلی کو مردوں کے سنگلز میچ میں شکست دینے کا جشن منایا (اظہر خان/اے ایف پی)

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اب بھی انجری مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ میامی اور مونٹی کارلو کے حالیہ ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے میڈرڈ اوپن کے لیے شاید تیار نہ ہوں، جو فرنچ اوپن سے پہلے آخری اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔

38 سالہ سربیا کے کھلاڑی فروری میں کارلوس الکاراز کے خلاف آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہار گئے تھے، جب کہ گذشتہ ماہ وہ دائیں کندھے کی انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہو گئے تھے۔

24 گرینڈ سلیم جیتنے والے جوکووچ نے گذشتہ ہفتے مونٹی کارلو ماسٹرز میں بھی شرکت نہیں کی اور اب سپین پہنچ کر 22 اپریل سے 3 مئی تک ہونے والے میڈرڈ اوپن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تاہم اس ایونٹ میں ان کی شرکت اب بھی غیر یقینی ہے، حالانکہ وہ اسے تین بار جیت چکے ہیں۔

جوکووچ نے جمعرات کو ہسپانوی نشریاتی ادارے مویسٹار پلس سے میڈرڈ میں ایک یورو لیگ باسکٹ بال میچ کے دوران کہ ’ مجھے امید ہے کہ میں یہاں مقابلہ کر سکوں گا، میں اسی کی تیاری کر رہا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم، میں یقینی نہیں ہوں۔ میں جسمانی طور پر تھوڑا انجری کا شکار رہا ہوں، اس لیے میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور جتنا زیادہ ممکن ہو کھیلنا چاہتا ہوں۔

’اب میرے پاس کچھ زیادہ وقت ہے کیونکہ میں زیادہ نہیں کھیل رہا، اس لیے مجھے دوسرے کھیلوں اور بہترین ایتھلیٹس کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔‘

میڈرڈ اوپن کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی۔

جوکووچ 24 مئی سے شروع ہونے والے نونالڈ گیرس میں ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس