پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ جاری

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر  حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تین مئی 2026 کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان میچ کا منظر (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کی اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہےْ

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر  حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

فائنل کے لیے پہلے ہی تمام ٹکٹس بک گئیں تھیں اور پورا سٹیڈیم تماشائیوں سے بھر ہوا ہے جہاں میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکاروں اور دیگر آرٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس سے قبل پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شسکت دی تھی جب کہ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا تھا اور زلمی نے فائنل کا براہ راست رسائی حاصل کر لی تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ