ون ڈے سیریز: پاکستان کی آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست

ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عرفات منہاس نے صرف 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں

30 مئی 2026 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر آسٹریلیوی کھلاڑی اولیور پیک رد عمل کا ردعمل (اے ایف پی)

پاکستان نے ہفتے کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لیکن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ان کے سوا مہمان ٹیم کا کوئی بلے باز خاص کاررکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پایا۔

 پاکستان کی جانب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عرفات منہاس نے 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے دو جب کہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور  میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 69  رنز بنائے جب کہ غازی غوری نے بھی 65  رنز  بنا کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا، اور ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز صرف آسٹریلیا اور انڈیا کو حاصل تھا۔

قومی کپتان شاہین آفریدی نے اس موقعے کو ٹیم کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزارواں ون ڈے کھیلنا اعزاز ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس تاریخی میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کی جائے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابراعظم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔ نوجوان فاسٹ بولر عرفات منہاس نے اس میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ