رائل چیلنجرز بنگلورو کا مسلسل دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل

رائل چیلنجرز بنگلورو نے کوہلی کی عمدہ نصف سینچری کی مدد سے آئی پی ایل کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو باآسانی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

رائل چیلنجرز کے وراٹ کوہلی 31 مئی، 2026 کو احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل فائنل جیتنے کے بعد بلا لہرا رہے ہیں (اے ایف پی)

سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے فاتحانہ چھکا لگا کر دفاعی چیمپیئن رائل چیلنجرز بنگلورو کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلا کر مسلسل دوسری بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جتوا دیا۔

بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گجرات کو 20 اوورز میں 155 رنز پر آٹھ وکٹوں تک محدود رکھا۔ 

جواب میں بنگلورو نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 161 رنز بنا لیے۔ اوپنر کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 75 رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ 

یہ رواں سیزن میں ان کی چھٹی نصف سینچری تھی۔ ان کے علاوہ ونکٹیش ایر نے 16 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

گجرات کی ٹیم بیٹنگ میں کوئی خاص رفتار حاصل نہ کر سکی اور 15ویں اوور کے آغاز تک اس کا سکور 99 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ تھا۔

واشنگٹن سندر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی 37 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔

گجرات کا کوئی بھی دوسرا بلے باز 20 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فاسٹ بولر راشک سلام نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

تجربہ کار فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ (2-37) اور بھوونیشور کمار (2-29) نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں۔

2025 میں اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد بنگلورو مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بننے والی تاریخ کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ 

اس سے قبل چنئی سپر کنگز نے 2010 اور 2011 جبکہ ممبئی انڈینز نے 2019 اور 2020 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کوہلی نے سیزن کے 16 میچوں میں مجموعی طور پر 675 رنز بنائے جبکہ بھوونیشور کمار نے 28 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ فائنل اسی پلے آف کا ری میچ ہے جو منگل کو ہوا تھا، جس میں بنگلورو نے دھرم شالہ میں گجرات کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔

گجرات نے 2022 میں آئی پی ایل جیتا تھا اور یہ اس کا تیسرا فائنل تھا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ