امریکہ: ہوٹل سے قیمتی بی ایم ڈبلیو گاڑی کس نے اور کیسے چرائی؟

ایک شخص نے جارجیا کے ہوٹل سے بی ایم ڈبلیو کی ’ایس یو وی‘ گاڑی والیٹ ورکرز کو یہ یقین دلا کر چوری کر لی کہ وہ ایک پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی ہے۔

چوری ہونے والی بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو کی قیمت 90 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے (بی ایم ڈبلیو یو ایس ویب سائٹ)

ایک شخص نے مبینہ طور پر جارجیا کے ہوٹل سے 90 ہزار ڈالر مالیت کی بی ایم ڈبلیو ’ایس یو وی‘ گاڑی والیٹ ورکرز کو یہ یقین دلا کر چوری کر لی کہ وہ ایک پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی ہے اور یہ گاڑی اسی کی ملکیت ہے۔

نگرانی کے کیمرے کی فوٹیج میں مشتبہ شخص کو ہوٹل کی لابی سے گزرتے ہوئے، ایک سفید آوڈی گاڑی سے سامان نکالتے ہوئے اور پھر ایک والیٹ ملازم کو ایک ایسی ٹکٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا جو حیات ریجنسی ساوانا میں کھڑی سرمئی رنگ کی 2026 BMW X5 سے متعلق تھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، جو WSB-TV نے حاصل کی، مذکورہ شخص نے 14 اگست کو رات تقریباً ساڑھے 12 بجے گاڑی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص نے والیٹ ملازم کو بتایا کہ وہ ایک پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی ہے اور اس کی متعدد گاڑیاں ہوٹل میں کھڑی ہیں۔

بی ایم ڈبلیو میں سوار ہونے کے بعد وہ گاڑی لے کر ہوٹل سے روانہ ہوگیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

والیٹ ٹیم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کی جانب سے جاری کی جانے والی ہر ٹکٹ پارکنگ میں موجود ایک مخصوص گاڑی سے منسلک ہوتی ہے۔

چوری ہونے والی بی ایم ڈبلیو ایک مہمان کو بطور متبادل گاڑی دی گئی تھی جو ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔

یہ واضح نہیں کہ ہوٹل کے مہمان کی والیٹ ٹکٹ مشتبہ شخص کے ہاتھ کیسے لگی۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مشتبہ شخص نے کس پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی کا روپ دھارا۔

براڈکاسٹر کے مطابق ڈیلرشپ نے بی ایم ڈبلیو کو جنوبی کیرولائنا کے شہر مرٹل بیچ تک ٹریک کیا — جو ساوانا سے تقریباً 226 میل دور ہے اور مقامی پولیس سے کہا کہ گاڑی کو ریاستی اور قومی ڈیٹا بیسز میں چوری شدہ گاڑی کے طور پر درج کیا جائے۔

یہ واضح نہیں کہ اگست میں چوری ہونے کے بعد سے گاڑی برآمد ہوئی یا نہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ نے ساوانا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تبصرے کی درخواست کی ہے۔

تفتیش کاروں کو بعد میں معلوم ہوا کہ ساوانا کے ہوٹل میں چھوڑی گئی آوڈی کو بھی بی ایم ڈبلیو کی چوری سے ایک روز قبل چوری شدہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

WSB-TV کے مطابق اسی مشتبہ شخص کو تقریباً دو ہفتے قبل ساوانا میں والیٹ کے ذریعے گاڑی چوری کرنے کے ایک اور مبینہ واقعے سے بھی منسلک کیا گیا۔

پانچ اگست کو شام تقریباً چار بجے فیئرفلیڈ ان میں ایک خاتون نے اپنی سیاہ رنگ کی ٹیویٹا سی ایچ آر والیٹ سروس کے حوالے کی۔

اگلی صبح اس نے والیٹ ملازمین کو گاڑی حاصل کرنے کا کوڈ بھیجا تاکہ وہ اس کی گاڑی تیار کر سکیں لیکن گاڑی پہلے ہی غائب تھی۔

والیٹ ملازمین نے اسے بتایا کہ کسی شخص نے گذشتہ رات نصف شب کے فوراً بعد اسی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی لے لی تھی۔

بی ایم ڈبلیو چوری کی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ مشتبہ شخص کو گاڑیوں کے حصول کے لیے درکار مخصوص معلومات کیسے حاصل ہوئیں۔

مشتبہ شخص کی نگرانی کے کیمرے کی ویڈیو ریکارڈ ہو چکی ہے اور اسے 20 سے 30 سال کی عمر کے ایک سیاہ فام شخص کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

ساوانا پولیس نے ان تصاویر کو اس امید پر جاری کیا ہے کہ شاید کوئی اس شخص کی شناخت کرنے میں مدد کر سکے

© The Independent

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ