امن کمیٹی کے رکن کو قتل کرنے والا حملہ آور مارا گیا: ٹانک پولیس

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے دو ارکان پر فائرنگ کے بعد ایک دکان میں پناہ لینے والا حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں مارا گیا۔

پشاور میں یکم فروری، 2023 کو پولیس اہلکار سڑک کے کنارے پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پیر کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان میں پناہ لینے والے مبینہ عسکریت پسند کو مار دیا۔

ریجنل پولیس افسر دکھان کے پی آر او وحید اشرف کے مطابق واقعہ ٹانک شہر کی محسود مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے امن کمیٹی کے دو ارکان پر فائرنگ کر دی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن عدنان جان سے گئے جبکہ جاوید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے ایک دکان میں پناہ لے لی، جس پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، جس دوران دکان میں موجود حملہ آور مارا گیا۔

ٹانک جنوبی خیبر پختونخوا میں واقع ہے اور سابق قبائلی علاقوں کے قریب ہونے کے باعث طویل عرصے سے سکیورٹی کے حوالے سے حساس ضلع رہا ہے۔

اس علاقے میں عسکریت پسند پولیس، سکیورٹی فورسز اور امن کمیٹیوں کے ارکان کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

حالیہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان