شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا اعلان اردو میں

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

یہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ (تصاویر: اے ایف پی،  کنگسٹن پیلس )

پاکستانی مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور برطانوی ‏شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

شاہی جوڑے کا استقبال راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے کیا، جہاں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تھا جبکہ معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا۔

شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کا اعلان ٹوئٹر پر اردو زبان میں شاہی خاندان کے مخصوص آداب کے مطابق کیا گیا۔

یہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اگرچہ شاہی جوڑے کی پاکستان میں مصروفیات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہی جوڑا اسلام آباد اور لاہور کے اہم تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات بھی جائے گا۔









 

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی