پی سی بی کنٹریکٹس: فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کیٹیگری اے میں شامل

سعدیہ اقبال نے پاکستان کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ بائیں ہاتھ سے سپن بولنگ کرنے والی سعدیہ اس سے قبل آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔

پاکستانی بولر فاطمہ ثنا 21 فروری، 2023 کو کیپ ٹاؤن میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں انگلش بیٹر صوفیہ ڈنکلے کو آؤٹ کرنے کے بعد ساتھ کھلاڑی کے ہمراہ خوشی کا اظہار کر رہی ہیں (اے ایف پی/ مارکو لونگاری)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جعمے کو 2026-27 کے سیزن کے لیے آٹھ خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جن میں فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں پی سی بی نے بتایا کہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک موثر رہیں گے۔

24 سالہ فاطمہ ثنا کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا صلہ دیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ اور آسٹریلیا میں ’ویمنز بگ بیش‘ میں کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بنیں۔

دوسری جانب سعدیہ اقبال نے پاکستان کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ بائیں ہاتھ سے سپن بولنگ کرنے والی سعدیہ اس سے قبل آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو مختلف فارمیٹس میں مسلسل کارکردگی اور ٹیم کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اوپننگ کرنے والی گل فیروزہ اور صدف شمس کو تجربہ کار عائشہ ظفر کے ساتھ کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت ان کی حالیہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کی مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ فارم اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

فٹنس کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کے لیے کنٹریکٹ کی پوری مدت کے دوران مقررہ فٹنس معیار برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

کیٹیگری اے:

 فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال

کیٹیگری بی:

 منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، سدرہ امین

کیٹیگری سی:

 عائشہ ظفر، گل فیروزہ، صدف شمس

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ