مکہ معاہدے میں شامل ممالک کی اسلام آباد اجلاس میں یمن پر بات ہو گی: خواجہ آصف

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف 26 مارچ 2026 کو اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کر رہے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری تنازع جمعرات کو اسلام آباد میں مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں جاری کشیدگی یقیناً اجلاس کا ایک اہم موضوع ہوگی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

پاکستانی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا اجلاس 27 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

تاہم سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام کی جمعرات کی شب اسلا آباد آمد متوقع ہے۔

اس حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پلان اور دارالحکومت میں چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کو پاکستان اور ترکی کے لیے بھی خطرہ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حوثی جنگجو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بڑے حصے پر قابض ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے رواں سال اگست میں اس دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں مسلم ممالک نے کسی ایک ملک پر حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا عہد کیا تھا۔

یمن میں خانہ جنگی میں شدت آنے کے بعد سے حوثی جنگجو سعودی شہروں، تیل کی تنصیبات اور بحری جہازوں کو بارہا نشانہ بنا چکے ہیں۔

پاکستانی وزیر دفاع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ اور فروری میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد قائم ہونے والا یہ معاہدہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں مسلسل اجلاسوں کی ضرورت ہوگی تاکہ معاہدے کے تحت طے پانے والے معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے اور آئندہ چند ماہ میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جاسکیں۔

خواجہ آصف نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ اگر ایران براہ راست سعودی عرب پر حملہ کرتا ہے تو معاہدے میں شامل ممالک کا ردعمل کیا ہوگا۔

تاہم انہوں نے اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا۔

ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے رواں سال 26 اکتوبر کو تہران میں چاروں ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کے بعد علاقائی امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا

یہ بات مذاکرات کے اختتام پر جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہی گئی۔

ملاقات میں ایران کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے والے تین ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس معاہدے پر اگست میں دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں دستخط کنندہ ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے جب یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب پر حملے تیز کر دیے ہیں اور علاقائی حکومتیں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر دوبارہ لڑائی چھڑنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان