فضا میں اچھلتے کتوں کی مزاحیہ تصاویر

کولن کروڈے یہ غیر معمولی تصاویر اپنے سٹوڈیو میں کھینچتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کتے فضا میں اڑ رہے ہیں۔

8

زگی، دا بارڈر قلی (تصویر: کولن کروڈے/ ایس ڈبلیو این ایس)

مزید تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں

53 سالہ کولن کروڈے ’دی گلوسٹر ڈاگ فوٹوگرافر‘ کے نام سے مشہور ہیں، جو مزاحیہ انداز سے پالتو جانوروں کی تصاویر کھینچتے ہیں۔

 کروڈے نے گلاس پلیٹ کے نیچے سے کتوں کی عکس بندی کی، جس سے یہ غیر معمولی تصاویر سامنے آئیں جن میں ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے کتے فضا میں اڑ رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی: ’یہ بنیادی طور پر کافی کی ٹیبل پر شیشے کا ایک بڑا ٹکڑا تھا، جو کتوں کے لیے محفوظ تھا اور نیچے ایک ریموٹ کنٹرول کیمرہ نصب تھا۔‘

انہوں نے بتایا: ’ڈیلمیٹین نسل کے کتوں کی لمبی ٹانگوں اور کششِ ثقل کے باعث آپ کو حقیقتاً محتاط رہنا ہوتا ہے ورنہ آپ کٹے ہوئے پیروں والی تصاویر ہی حاصل کر پائیں گے۔‘

کولن نے پانچ سال پہلے گلوسٹر میں اپنا کسٹم بلٹ سٹوڈیو بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا: ’آپ کو عجیب و غریب کتے دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ میں ایک ہفتے میں تقریباً 25 کتوں کی تصاویر بناتا ہوں۔۔۔ لہذا یہ بہت سارے کتے ہیں!‘

عکس بندی کے بارے میں کولن کا کہنا تھا: ’آپ کو بہت زیادہ صبر سے کرنا لینا پڑتا ہے۔ میں اکثر دباؤ میں نہیں آتا لیکن بعض اوقات اس کام میں آپ دباؤ کا سامنا بھی کرتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی