ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ

جویریہ خان کی نصف سنچری، انعم امین اور ڈیبیو کرنے والی صباء نذیر کے 2،2 شکار

پاکستان کی فاتح ویمنز کرکٹ ٹیم ٹرافی کے ساتھ (پی سی بی)

قومی ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 28رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئیپ کر دیا۔

قذافی  سٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمنزٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔ جویریہ خان نے کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری سکور کی۔

اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 19 کے سکور پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جویریہ خان نےسات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ بنگلہ  دیش کی جانب سے  جہاں آراء عالم نے 12 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومانہ احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

118 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی چار کھلاڑی محض 12 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نگار سلطانہ اور فرغانہ حق نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

نگار سلطانہ 30 اور فرغانہ حق 27 رنز بنا کر ٹاپ سکوررز رہیں۔ مہمان ٹیم کی چھ کرکٹرز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکیں۔ بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔

سپنر انعم امین نے 10 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی سپنر صباء نذیر نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری سکور کرنے پر پاکستان کی جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

صباء نذیر نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ