پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 15 رنز سے ہرایا۔ کپتان بسمعہ معروف اور جویریہ خان کی نصف سنچریاں، دوسرا عالمی میچ کھیلنے والی سپنر سعدیہ اقبال کے تین شکار۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف شاٹ کھیلتے ہوئے (پی سی بی)

پاکستان ویمنز ٹیم نے پیر کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 15 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

پاکستانی کپتان بسمعہ معروف نے کیریئر کی دسویں اور جویریہ خان  نے چھٹی نصف سنچری سکور کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی کپتان سلمہ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 35 کے مجموعی سکور پر اُس وقت گری جب سدرہ امین 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دوسری وکٹ کے لیے بسمعہ اور اوپنر جویریہ کے درمیان 95 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بسمعہ نے 50 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی بہترین اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

جویریہ 44 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے میڈیم پیسر جہاں آرا عالم  نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

168 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی تین وکٹیں محض 25 رنز پر گرگئیں۔ چوتھی وکٹ کے لیےمڈل آرڈر  بلے باز سنجیدہ اسلام نے نگار سلطانہ کے ہمراہ 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

سنجیدہ 45 اور نگار21 رنز پر ہمت ہار گئیں۔ اختتامی اوورز میں فرغانہ حق  نے جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ بھی 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔ پاکستان کے لیے دوسرا بین الاقوامی میچ کھیلنے والی سپنر سعدیہ اقبال نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیانا بیگ، انعم امین اور ثنا میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ