امن کا پیغام لیے استحکامِ پاکستان ریلی پشاور پہنچ گئی

پشاور پہنچنے سے پہلے رائیڈروں نے آٹھ ہزار 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جس دوران وہ سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، سوست میں پاکستان چین بارڈر اور تورخم بارڈر تک گئے۔

استحکامِ پاکستان ریلی ہفتے کی شام پشاور پہنچی (تصویر: ٹی سی کے پی)

کراچی میں ملک کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار سے 15 اکتوبر کو شروع ہونے والی استحکامِ پاکستان ریلی ہفتے کو پشاور پہنچ گئی۔

خیبر پختونخوا ٹورزسم کارپوریشن (ٹی سی کے پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ٹورزم انفارمیشن سینٹرز اور ایونٹس کے مینیجر محمد علی سید  نے پشاور میوزیم میں ریلی کا استقبال کیا۔

پانچ بائیکر ملک بھر میں امن کے پیغام کے فروغ کے لیے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مقصد پاکستانی فوج کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں دیں۔

ریلی کے شرکا نے صوابی میں کرنل شیر خان سمیت دوسرے فوجیوں کی قبروں فاتحہ پڑھی اور  پھول چڑھائے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور پہنچنے سے پہلے رائیڈروں نے آٹھ ہزار 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جس دوران وہ سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، سوست میں پاکستان چین بارڈر اور تورخم بارڈر تک گئے۔

ان کے اگلے سٹاپ بھارت کےساتھ  سیالکوٹ اور کھوکراپار باڈر، افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر اور ایران کے ساتھ تفتان بارڈر ہوں گے۔

ریلی کی پشاور آمد کی تصاویر ملاحظہ کیجیئے۔ 

 

 

 

 

 

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی