ویمنز سیریز: پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں بھی ہار گیا

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےبیٹر نتالی سِوّر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نتالی سِوّر نے12 چوکوں کی مدد سے  سنچری بناتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے(پی سی بی)

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےبیٹر نتالی سِوّر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی اوپنرز 67کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ گذشتہ میچ میں سنچریاں سکور کرنے والی ڈینی وائٹ اور ٹیمی بیماؤنٹ دوسرے میچ میں بالترتیب 6 اور21 رنزبناکر آؤٹ ہوگئیں تاہم اس موقع پر کپتان ہیتھر نائٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نتالی سِوّر کے ہمراہ 84 رنز کی شراکت قائم کر کے مہمان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئیں۔

ہیتھر نائٹ 86 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں، ایمی جونز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد نتالی سِوّر اورفرین ولسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بیٹرز نے 85گیندوں پر 146 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کرکے میچ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی گرفت مضبوط کر دی۔ نتالی سِوّر نے12 چوکوں کی مدد سے  سنچری بناتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرین ولسن 49 گیندوں پر8 چوکوں ا ور 3چھکوں کی بدولت 85 رنز  کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹرز اننگز میں طویل شراکت قائم کرنے میں ناکام رہیں۔ 328 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی  پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب سدرہ امین  12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

دوسری وکٹ کے لیے  ناہیدہ خان اور جویریہ خان کے درمیان 47 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ناہیدہ خان 40 اور جویریہ خان 26رنزبناکر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان بسمہ معروف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اس دوران کریز کے دوسرے اینڈ پر کسی بیٹر نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ بسمہ معروف نے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ64رنزبناکر آؤٹ ہوئیں۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی  جانب سے شرب سول، سارہ گلین، ہیتھر نائٹ اور صوفی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں 86 رنز بنانے اور  2وکٹیں حاصل کرنے پر کپتان انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم ہیتھر نائٹ کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ