خیبرپختونخوا نےقومی انڈر 13 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فاتح ٹیم کے احمد حسین مین آف دی فائنل، پلیئر  آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے باز قرار

ٹورنامنٹ 27 دسمبر سے چار جنوری تک فیصل آباد میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں چھ ایسوسی ایشنز کی  انڈر 13 کرکٹ ٹیموں کے مابین کل 16 میچز کھیلے گئے۔(پی سی بی)

خیبرپختونخوا نےقومی انڈر 13 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ خیبرپختونخوا انڈر 13 کرکٹ ٹیم نے قومی انڈر 13ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فاتح ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں سدرن پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست دی۔ خیبرپختونخوا کے احمد  حسین کومین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان  پر 156 رنزبنائے۔ اوپنر فہد کاشف نے47 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا کے  اسپنر محمد سلمان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اوپنر احمد حسین نے  ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ78 گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹورنامنٹ 27 دسمبر سے چار جنوری تک فیصل آباد میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں چھ ایسوسی ایشنز کی  انڈر 13 کرکٹ ٹیموں کے مابین کل 16 میچز کھیلے گئے۔

ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کٹ بیگس بطور تحفہ دیے گئے۔

ایونٹ کی چیمپئن خیبرپختونخوا کے اوپنر احمد حسین نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کے تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فائنل میں ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے والے احمد حسین کو مین آف دی فائنل ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے باز کے ایوارڈز دئیے گئے۔

سندھ کے آذان بشیر کو بہترین بولر اور سدرن پنجاب کے سمیر احمد کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ سندھ کے محمد رمیز کوٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل