خواتین کے مارچ میں اس مرتبہ پوسٹر کیسے تھے؟

خواتین ڈے پر مارچ کو نکلنے والوں میں دائیں اور بائیں بازو کی تمام جماعتیں سرگرم رہیں۔

مارچ کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ خواتین کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی مشقت کو تسلیم کیا جائے۔(انڈپینڈنٹ اردو)

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر پاکستان بھر میں خواتین مارچ منعقد کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور حیدرآباد میں یہ ریلیاں جاری ہیں۔

مارچ کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ خواتین کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی مشقت کو تسلیم کیا جائے اور ان تمام زخموں کا مداوا کیا جائے جو انہیں سرمایہ داری نظام، پدر شاہی، مذہبی بنیاد پرستی اور سامراجی نظام نے عطا کیے ہیں۔

مارچ میں طلبہ، وکلا، سیاسی کارکنان، اساتذہ، فلم ساز، موسیقار، گھریلو ملازمین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندے شامل ہیں۔ خواتین ڈے پر مارچ کو نکلنے والوں میں دائیں اور بائیں بازو کی تمام جماعتیں سرگرم رہیں۔

ابھی تک کی چند منتخب تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی