نوجوانوں کو مالی امور کی تربیت کے لیے آن لائن گیم

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (NFLP-Y) پاکستان کا پہلا آن لائن مالی خواندگی کا کورس شروع کر رہا ہے جو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو گیم کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔

کیا ساتویں جماعت کے طالب علم کو بھی بینک کا کھاتہ کھولنے اور چلانے جیسی بنیادی تعلیم کی ضرورت ہے؟ بالکل ہے۔

رانیا عثمان بلور ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں اور انہیں نہیں معلوم تھا کہ بینک اکاونٹ کیوں ضروری ہے اور پیسے بچانے کی کیا اہمیت ہے۔ لیکن اب اسی معاشی آگہی بڑھانے کی خاطر سٹیٹ بینک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) کے اشتراک سے نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ چلایا جا رہا ہے۔

لیکن اب نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (NFLP-Y) پاکستان کا پہلا آن لائن مالی خواندگی کا کورس شروع کر رہا ہے جو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو گیم کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔ اس پروگرام سے نوجوانوں کی اپنی رقوم کو سنبھالنے کی مہارت بہتر ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بڑھے گی۔

یہ گیم عمر کے تین گروپوں کے لیے ہے — بچے (9 تا 12 سال)، نوعمر لڑکے لڑکیاں (13 تا 17 سال) اور نوجوان (18 تا 29 سال)، اور آپ اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر یا موبائل فون کی ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے یہ گیم کھیل سکتے ہیں۔

سکولوں میں آگہی سے متعلق ایک کلاس (انڈپینڈنٹ اردو)


نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کا یہ آسان ای لرننگ پورٹل اور موبائل ایپ انگریزی اور اردو زبان میں کہانی پر مبنی گیم فارمیٹ کے ذریعے تعلیم دیتا ہے جو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ مالی خواندگی کے اصول سمجھ میں آسکیں اور لاگو کیے جاسکیں۔

استعمال کرنے والے کے سامنے دو نئے تاجر خاندانوں کی کہانی ہوتی ہے جو اپنے ذاتی، مالی اور کاروباری فیصلے کر رہے ہیں۔ گیم کھیلنے والے کو ان خاندانوں کو ایک کامیاب کاروبار قائم کرنے میں مدد دینا ہوتی ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر اندر استعمال کنندگان بچت، بجٹ کاری، قرض لینے اور بینکاری کے ضروری اصولوں کے علاوہ بیشتر کئی موضوعات پر عبور حاصل کرسکتے ہیں۔

ہر موضوع کے بعد طلبہ و طالبات کی معلومات جانچنے کے لیے انٹرایکٹو سوالات آتے ہیں۔ جو استعمال کنندگان کورس مکمل کرتے ہیں انہیں سرٹیفکیٹ آف فنانشل لٹریسی دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گیم کا نام POMPAK – Learn to Earn ہے۔ یہ مفت، استعمال کے لیے تیار اور گوگل پلے سٹور، ایپل پلے سٹور کے علاوہ لیپ ٹاپ؍ڈیسک ٹاپ (ویب ورژن):

https://nflpy.pk/elearning/ پر دستیاب ہے۔

اس وقت جب پاکستان میں تعلیمی اداروں کی بندش ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیم کو متاثر کررہی ہے۔ این ایف ایل پی وائی کو امید ہے کہ اس ای لرننگ پورٹل سے پاکستان کے نوجوانوں پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

نو سے 29 سال تک کا کوئی بھی فرد ضروری مالی خواندگی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے، جو اسے اپنے مالی امور سنبھالنے میں مدد دے گی، گیم ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے یا ویب پورٹل استعمال کرسکتا ہے۔

پروگرام اس گیم سے قبل سکول سکول جا کر تقریبا اس کے مطابق دو لاکھ سے زائد بچوں کی تربیت کر چکا ہے۔ اس آن لائن سے منتظمین کو امید ہے کہ زیادہ تیزی سے نوجوانوں میں آگہی پھیلائی جا سکے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل