ترکی کی سٹیل مل میں دھماکہ، 16 اموات

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پگھلے ہوئے سٹیل کی ڈھلائی کے دوران چھت پر نصب کرین ٹوٹ کر فرنس میں جا گری۔

ترکی کے مغربی علاقے میں سٹیل بنانے والے ایک کارخانے میں پیر کو دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جان سے چلے گئے۔ یہ بات صدر رجب طیب اردوغان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بتائی۔

ساحلی صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں واقع حاباش آئرن اینڈ سٹیل کارخانے میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجے ہوا۔ گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکے کے بعد 10 افراد لاپتہ تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پگھلے ہوئے سٹیل کی ڈھلائی کے عمل کے دوران چھت پر نصب کرین ٹوٹ کر آرک فرنس میں جا گری۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں کارخانے کے اوپر دھوئیں اور گردوغبار کے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

گورنر کے دفتر کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 14 زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک تھی۔

دھماکے کے بعد ملبے تلے دبے 10 افراد تک پہنچنے کے لیے تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا