’کریئر کے تیسرے سال ہی فیصلہ کر لیا تھا بہترین بلے باز بننا ہے‘

بابر اعظم نے خواتین کرکٹرز کو میچ سے قبل اپنی تیاری کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ میدان میں اپنی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ وہ  اب بھی دنیا کے ٹاپ بلے بازوں کی بیٹنگ دیکھتے ہیں تاکہ کھیل کے دوران مختلف مراحل میں حکمت عملی بنا سکیں (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس وقت سب سے کامیاب اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے کریئر کے ابتدا میں ہی بہترین بلے باز بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

بابر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے قومی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کرکٹ بو رڈ نے کرونا وائرس کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اس طرح کے سیشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں کئی تجربہ کار کھلاڑی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر چکے ہیں۔

اس سے پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی خواتین کرکٹروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن کر چکے ہیں۔

بابر اعظم نے خواتین کرکٹرز کو میچ سے قبل اپنی تیاری کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ میدان میں اپنی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کال میں 15 خواتین کرکٹروں نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ اب بھی دنیا کے ٹاپ بلے بازوں کی بیٹنگ دیکھتے ہیں تاکہ کھیل کے دوران مختلف مراحل میں حکمت عملی بنا سکیں۔

’ذہن میں شکوک و شبہات ہوں تو 99 فیصد کارکردگی میں بہتری کی امید نہیں ہوتی۔‘

بابر اعظم نے خواتین کھلاڑیوں کو بتایا کہ کریز پر رہتے ہوئے کسی بھی بیٹسمین کے ذہن میں بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے مگر ایسی صورتحال میں وہ خود سے بات کرنا پسند کرتے ہیں جو وہ پریکٹس کے دوران بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اپنے کریئر کے آغاز میں ہی آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں بہترین بلے باز کے طور پر دنیا کے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے تیسرے سال ہی انہوں نے خود سے فیصلہ کر لیا تھا کہ انہیں دنیا کا بہترین بیٹسمین بننا ہے۔

ان کے بقول یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود ہی بیٹنگ کا جائزہ لینا شروع کیا اور کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے مشوروں سے سخت محنت کا آغاز کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ