پاکستانی نوجوان کا ایک پاؤں پر 60 پش اپس کا عالمی ریکارڈ

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 18 کلوگرام وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔

عرفان  محسودنے اب تک مجموعی طور پر 31 ریکارڈ قائم کیے ہیں

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک منٹ میں ایک پاؤں پر سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عالمی اعزاز یافتہ کھلاڑی عرفان نے بتایا کہ انہوں نے ایک پاؤں پر 40 پاؤنڈ (18 کلوگرام) وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے جبکہ اس سے قبل امریکہ کے ٹاپ ریکارڈ ہولڈر رون کوپر نے 53 پش اپس لگائے تھے۔

اس سے قبل بھی کئی کھلاڑیوں کے عالمی ریکارڈ توڑنے والے عرفان نے کہا کہ وہ مستقبل میں وزیرستان اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

عرفان نے اب تک مجموعی طور پر 31 ریکارڈ قائم کیے ہیں، جو جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں کسی کھلاڑی کے پاس بھی نہیں۔

عرفان کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا سے ہے۔ وہ فوجی آپریشن 'راہ نجات' کے بعد ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل ہوئے تھے اور اب  کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے