T20 ورلڈکپ ملتوی کرکے آئی پی ایل کرائی گئی تو سوال جنم لیں گے: انضمام

انہوں نے کہا کہ اگر ایک ملک لاک ڈاؤن میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیوں نہیں ہوسکتا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرائی گئی تو سوال جنم لیں گے۔

یوٹیوب چینل پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ملک لاک ڈاؤن میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیوں نہیں ہوسکتا؟ ’آئی سی سی ایونٹ اور سیریزکی جگہ پرائیویٹ لیگ کو ترجیح دی گئی تو کرکٹ کو نقصان ہوگا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مل کر میزبانی کریں تو ممکن ہوسکتا ہے لیکن پرائیوٹ لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔ ’ پرائیویٹ لیگ کو فوقیت دینے کا تاثر بھی نقصان دہ ہے۔‘

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تاریخوں پر بھی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی اور اے سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو اہمیت دے کیونکہ تھوڑے مفاد کے لیے بعد کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا سارے کرکٹ بورڈ کو مل کر اس بار ے میں سوچنا چاہیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ