بلوچستان: یورپی انداز میں لکڑی اور پتھروں پر نقش نگاری کرنے والے جنریٹر آپریٹر

ارباب عجب کے مطابق ’قدرت کے ساتھ میرا کافی لگاؤ ہے اور میں بہت کچھ محسوس کرتا ہوں۔‘

بلوچستان انفارمیشن ٹیکنالوجی آف مینجمنٹ سائنسز یونیورسٹی میں بطور جنریٹر آپریٹر کام کرنے والے ارباب عجب خان لکڑیوں اور پتھروں پر نقش نگاری بھی کرتے ہیں مگر کم آمدن کے باعث وہ اس کام کو اس طرح سے نہیں کر پار ہے ہیں جس کا انہوں نے خواب دیکھ رکھا ہے۔

ارباب عجب خان نے انڈپینڈنٹ اُردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ 18 سال سے آئی ٹی یونیورسٹی میں جرنیٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہ بتایا ہے کہ ’میں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ بچپن سے ہی ادب، فلسفہ، نقش نگاری اور آرٹس میں نہ صرف دلچسپی رہی ہے بلکہ بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ کافی عرصے سے پورپی آرٹ میں کچھ نہ کچھ بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ آرٹ کے شعبے میں جو کام کر رہا ہوں یہ بنیادی طور یورپین کام ہے جو پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارباب عجب کے مطابق ’قدرت کے ساتھ میرا کافی لگاؤ ہے اور میں بہت کچھ محسوس کرتا ہوں۔ میں نے اپنے کام میں جو بھی رنگ استعمال کیا ہے وہ میں نے  قدرت سے حاصل کیا ہے اور میں نے کوشش کی کہ نیچر کو اصل شکل میں عوام تک پہنچاؤں اور نئے تخلیق اور فکر کے ساتھ عوام اور معاشرے کو پیغام دوں۔

’جہاں تک میرے کام کا تعلق ہے بلوچستان میں ابھی تک اس پر کام نہیں ہوا، میری کوشش ہے کہ یہ کام اگلی نسل کو منتقل ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر صوبائی حکومت اور آئی ٹی یونیورسٹی کے حکام مجھے سپورٹ کریں تو میں اپنے کام میں مزید جدت لا سکتا ہوں جس سے میرے کام کو پاکستان بھر کے لوگ  جاننے لگیں گے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی فن