اپنے شہرہ آفاق کرداروں پر پچھتانے والے 20 ہالی وڈ سٹار

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ، رابرٹ پیٹنسن کو ’ٹوائے لائٹ‘ یا کیٹ وِنسلیٹ کو ٹائیٹینک میں ’روز ‘کا کردار ادا کرنے کا پچھتاوا ہے؟

20

   میگن فاکس

فاکس کو ٹرانسفارمرز میں کام کرنے پر افسوس ہے ، اگرچہ اس فلم نے دنیا بھر میں اربوں ڈالرز کا بزنس کیا مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کار مائیکل بے کا سیٹ پر ہٹلر جیسا برتاؤ ہوتا تھا اور وہ ہر وقت دھونس جماتے  تھے۔

میگن کے مطابق  مائیکل کے ساتھ کام کرنا ڈراؤنے خواب جیسا تھا۔ تصویر پیراماؤنٹ

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ کا کردار، رابرٹ پیٹنسن کو ’ٹوائے لائٹ‘ فلم میں ایڈورڈ یا کیٹ وِنسلیٹ کو ٹائیٹینک میں مشہورِ زمانہ ’روز ‘کا کردار ادا کرنے کا پچھتاوا ہے؟ 

جی یہ بالکل درست ہے۔ ان کے علاوہ کئی اور معروف اداکار بھی ہیں جنہیں دنیا میں پہچان بنانے والے اپنے فلمی کرداروں پر پچھتاوا ہے۔ مثلا بہت سے اداکاروں بشمول بین افلیک، جیسیکا البا، ہیلی بیری نے اپنے کرداروں کے بارے میں منفی تبصرہ کیا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی کرداروں کے باعث بے پناہ شہرت حاصل کی مگر ان کے نزدیک یہ کردار حقیر تھے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی فلم