ایشیا میں لوگوں کی نئے سال کے لیے خواہشات اور مشورے

اس ویڈیو میں ایشیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے لوگوں کے 2021 کے بارے میں خیالات اکٹھے کیے گئے ہیں۔

کرونا (کورونا) وائرس نے جو حال 2020 کا کیا، اس پر ساری دنیا پریشان ہوئی لیکن اب نئے سال کی آمد پر لوگ اچھے کی توقع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سب سے زیادہ لوگ امن اور معاشی استحکام کے لیے دعاگو ہیں کیونکہ 2020 میں لوگوں کو جانی نقصان کے علاوہ شدید مالی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اگرچہ کرونا کی نئی قسم کے سر اٹھانے سے لوگوں کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے لیکن ویکسین ملنے کی امید بھی بڑھی ہے اور ہر کوئی جلد یہ ویکسین ملنے کی امید کر رہا ہے۔

اس ویڈیو میں ایشیا کے چار اہم ممالک کے لوگوں کے نئے سال کے بارے میں خیالات اکٹھے کیے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا