’جلد بازی نہیں کر سکتے‘، بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم   انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے (اے ایف پی)

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم   انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

بابراعظم کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ہی تین جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابراعظم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر  گذشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔

دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم قومی ٹیم کے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکے، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر ق سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری واضح ہے اور  انہوں نے گذشتہ روز باقاعدہ نیٹ سیشن میں حصہ بھی لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور اہم ترین بیٹسمین ہیں، لہٰذا ہم کوئی جلد بازی نہیں کی جا سکتی۔

’میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ہمیں مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ  میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس میچ  کی پہلی اننگز میں کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں جبکہ دوسری اننگز میں فواد عالم نے سنچری سکور کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ