پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کی خبریں گرم ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور پیر کی شام تک ان کا نام پاکستانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سارا دن سوشل میڈیا پر وائرل رہنے کے بعد آخر کار شام کو جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے تصدیق کردی کی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔
بلیٹن کے میزبانوں نے کئی بار اور کئی طریقوں سے ان سے شوہر کا نام جاننے کی کوشش کی مگر وہ اس پر خاموش رہیں۔ انہوں نے اتنا ضرور بتایا کہ ان کی شادی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سے ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ اگلے ہفتے ان کا نام ظاہر کریں گی کیونکہ ابھی ان کے شوہر اپنی پہلی بیوی کو منا رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حریم شاہ کی شادی کی خبریں گذشتہ کئی دنوں سے عام ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ایک مرد کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور انگلی میں انگوٹھی تھی، جس سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ ان کی منگنی ہوگئی۔ بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
تاہم پیر کو ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہیں خاص طور پر اس لیے کہ ان کے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں کچھ نے سوال کیا کہ اس میں اتنی بڑی خبر کیا ہے تو کچھ نے میمز کا سہارا لیا۔
ٹوئٹر صارف جونی نے اپنی ٹویٹ میں رویت ہلال کمیٹی کی دور بین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’پاکستانی عوام حریم شاہ کے خاوند کو ڈھونڈتے ہوئے۔‘
Nothing just Paki Awam searching for #HareemShah husband pic.twitter.com/zm3kUCBnCb
— Juniii... (@searchingsukoon) June 28, 2021
حماد نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں مفتی قوی کی تصویر شامل کرتے ہوے لکھا: ’مفتی قوی حریم شاہ کو شادی پر مبارک باد دیتے ہوئے۔‘
#HareemShah. Mufti Qavi is congratulating Hareem Shah on her new relationship pic.twitter.com/IMp0JGCyNq
— h-m-m-a-d (@iamhmmad1) June 28, 2021
عبداللہ سلطان نے اپنی ٹویٹ میں حریم شاہ کو مبارک باد دی۔
Congratulations to #HareemShah and the unnamed political leader pic.twitter.com/DtQwXnHkpE
— Abdullah Sultan (@abdullahsultan) June 28, 2021
کچھ صارفین نے شیخ رشید کو بھی گفتگو میں گھسیٹ ڈالا۔
Sheikh rasheed right now #HareemShah pic.twitter.com/9mFrS2acin
— javed Mahsood (VeEr_MàsÈéĎ) (@javed_mahsood) June 28, 2021
صارف سیدہ ترمزی نے میڈیا پر تنقید کی کہ کیا ملک میں اور کوئی خبر نہیں۔
All news outlets sharing the news, details of #HareemShah marriage like this is only important issue left in Pakistan,
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) June 28, 2021
Pakistani media ka to Allah hi Hafiz ha
عینی خان نامی صارف نے بھی میم شیئر کی۔
#HareemShah
— Anni khan (@bathanger_khan) June 28, 2021
After hearing the news of hareem Shah engaged...
The suitation of Some people are like this pic.twitter.com/YQXUxkgV3v